وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی جبکہ ملک بھر میں یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھل جائیں گی۔
کراچی، حیدر آباد، لاہور اور پشاور میں ایک دن میں 50 فیصد طلبا کلاسز اٹینڈ کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.