بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یکم اپریل سے پٹرول اگلے 15 دن کیلئے سستا ہونے کا امکان

یکم اپریل 2021ء سے اگلے 15دن کے لیے ملک میں پٹرول ڈیڑھ روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر یکم اپریل سے پٹرول سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یکم اپریل سے پٹرول1 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کی کمی ہوسکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اپریل کے نصف کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھادی تو گزشتہ دو ماہ کی طرح اس بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11 روپے 23 پیسے اور ڈیزل پر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.