متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آج سرکاری دورے پر اردن پہنچے۔
امان پہنچنے پر ان کا استقبال شاہ عبداللّٰہ دوم اور ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ نے کیا۔
مہمان صدر کیلئے گارڈ آف آنر اور سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
اردن کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شیخ محمد بن زائد کے طیارے کو اردن کی ایئرفورس کے طیاروں نے پروٹوکول دیا۔
امان کے بسمان محل میں شاہِ اردن اور یو اے ای کے صدر نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے معاشی شراکت داری، سرمایہ کاری اور ترقیاتی مواقعوں کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔
چند روز قبل شاہ عبداللّٰہ نے زرقا میں شیخ خلیفہ بن زائد النہیان رہائشی شہر کا افتتاح کیا تھا۔
یہاں ایک ہزار 32 اپارٹمنٹ تعمیر کیے گئے ہیں جو اردن کی مسلح افواج کے افسران، نان کمیشنڈ افسران اور ان کے اہلخانہ کیلئے ہے۔
یہ شہر متحدہ عرب امارات کی فراہم کردہ گرانٹ سے تعمیر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.