اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

یو اے ای کی پہلی خاتون خلا نورد اگلے سال ناسا میں گریجویشن مکمل کرلیں گی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پہلی خلانورد اگلے سال کے اوائل میں ناسا پروگرام میں گریجویشن مکمل کرلیں گی۔

گریجویشن کی تکمیل کے بعد نورا المتروشی امریکی قیادت میں خلاء میں جانے والے مشنز کیلئے اہل ہوجائیں گی۔

نورا اور ان کے ساتھی محمد المُلا ٹیکساس میں واقع جانسن اسپیس سینٹر میں پچھلے سال جنوری سے ٹریننگ لے رہے ہیں۔

یہ متحدہ عرب امارات کے نئے خلا نورد ہیں، محمد بن راشد اسپیس سینٹر کے نمائندے نے کہا کہ ناسا کے ٹریننگ پروگرام برائے 2021 میں اماراتی خلا نورد نورا المتروشی اور محمد المُلا نے حال ہی میں سخت ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں خلا نورد 2024 کے اوائل میں گریجویشن مکمل کرکے پرواز کے اہل ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.