اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

پنجاب: سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور پالیسی کے مطابق خالی سیٹوں پر ہومیوپیتھیک ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں۔

قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے وفد نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

وفد نے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کی توجہ سرکاری اسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر دلائی۔

وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹیچنگ اسپتالوں، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی ہیں۔

قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے وفد کا کہنا ہے کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سے محروم ہے۔

وفد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر افراد ہومیو پیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.