یوکرین کے دارالحکومت کیف میں لڑائی شروع ہو گئی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق کیف انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہر کی گلیوں میں لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ یوکرین کی حکومت کی جانب سے دارالحکومت کیف کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کیف کے مرکز سے کچھ دور سے توپوں کے گرجنے کی آوازیں واضح طور پر سنائی دی ہیں۔
کیف کے چڑیا گھر اور شلیاؤکا کے علاقے میں 50 سے زائد دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کیف کے علاقے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر روس نے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا حملہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ یوکرینی فوج نے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر کیا گیا یہ روسی حملہ پسپا کر دیا ہے۔
روس کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کی دوسری شب بھی یوکرین دھماکوں سے گونجتا رہا۔
یوکرینی فوج نے دارالحکومت کیف کی مرکزی ایونیو پر روسی حملے کو پسپا کر دیا۔
یوکرینی وزارتِ دفاع کی جانب سے روس کے 80 ٹینک، 17 ہیلی کاپٹرز اور 516 بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوج آج رات کیف پر قبضے کی کوشش کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کو نہیں کھو سکتے، آزادی کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔
دوسری جانب یوکرین پر جنگ مسلط کرنے پر امریکا، کینیڈا اور یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر مختلف پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ برطانیہ نے ان دونوں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔
Comments are closed.