hookup Illinois hookup Parsippany NJ hookup Middle Island hookup Monmouth Junction NJ hookup bbw com denver hookup airbnb

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج رات کیف پر بڑے حملے کا خدشہ ہے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے آج رات دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کا خدشہ ہے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ایک بیان کے ذریعے اپنے شہریوں سے کیف کا دفاع کرنے کی اپیل کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج صبح ہونے سے پہلے کیف کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، ہم دارالحکومت کیف کو کھونا نہیں چاہتے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادی کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔

یوکرین کی نائب وزیرِ دفاع ہنا مالیار نے یوکرین کے شہروں خار کیف، خرسوں اور کیف پر روس کا حملہ ناکام قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ قبضے کا منصوبہ تبدیل کر دے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر کے ترجمان نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی امید ظاہر کی ہے۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین مذاکرات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کر رہے ہیں، ہم امن اور جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کی گلیوں میں لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے، یوکرین کی حکومت کی جانب سے دارالحکومت کیف کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کیف کے مرکز سے کچھ دور سے توپوں کے گرجنے کی آوازیں واضح طور پر سنائی دی ہیں، کیف کے چڑیا گھر اور شلیاؤکا کے علاقے میں 50 سے زائد دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔

کیف کے علاقے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر روس نے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا حملہ کیا ہے، تاہم یوکرینی فوج نے یہ روسی حملہ پسپا کر دیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں لڑائی شروع ہو گئی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق کیف انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہر کی گلیوں میں لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

روس کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کی دوسری شب بھی یوکرین دھماکوں سے گونجتا رہا۔

یوکرینی فوج نے دارالحکومت کیف کی مرکزی ایونیو پر روسی حملے کو پسپا کر دیا۔

یوکرینی وزارتِ دفاع کی جانب سے روس کے 80 ٹینک، 17 ہیلی کاپٹرز اور 516 بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

ادھر یوکرین پر جنگ مسلط کرنے پر امریکا، کینیڈا اور یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر مختلف پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ برطانیہ نے ان دونوں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.