یوکرین کا دارالحکومت کیف دوسری شب بھی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دارالحکومت کیف کو نہیں کھو سکتے، روسی فوج آج رات دارالحکومت پر قبضے کی کوشش کرے گی۔
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع کریں گے۔
دوسری جانب یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو بھاری نقصان پہنچایا۔ روس کے 80 ٹینک،17 ہیلی کاپٹر اور 516 بکتر بند تباہ کئے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلو میٹر دور پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.