روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے خلاف جنگ روکنے کی قرار داد ویٹو کردی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی ’جارحیت‘ کی مذمت کی گئی تھی اور فوجوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس نے کہا کہ روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے، امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر نے کہا کہ یورپ ماسکو پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے زیادہ تیزی اور طاقت کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے یورپ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے پاس روس کی جارحیت روکنے کیلئے کافی طاقت موجود ہے اس کا استعمال کیا جائے۔
Comments are closed.