یوکرین سے اناج سے بھرا پہلا کارگو جہاز ترکیہ کے دارالحکومت استنبول پہنچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی اناج کی آمد 22 جولائی کے معاہدے کے بعد ممکن ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت یوکرین 23 ملین ٹن اناج عالمی مارکیٹ کو فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ یوکرین سے اناج سے لدا کارگو جہاز یکم اگست کو اوڈیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔
استنبول میں قائم جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق یوکرین سے روانہ ہونے والے پہلے کارگو جہاز پر 26 ہزار ٹن سے زائد مکئی لدی ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی معاہدہ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں طے ہوا تھا۔
Comments are closed.