جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

یوکرین سے اناج برآمدات معاہدے میں 120 دن تک توسیع

یوکرین سے بذریعہ بحیرہ احمر اناج برآمدات جاری رکھنے کی معاہدے میں مزید 120دن کی توسیع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی وزیر برائے انفراسٹرکچر کا کہنا ہے کہ اناج برآمدات معاہدے میں توسیع کا فیصلہ ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا ہے۔

یوکرینی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ترکیہ بدستور اناج برآمدات معاہدے کے ضامن رہیں گے۔

واضح رہے کہ یوکرین سے اناج برآمدات کی بحالی کا معاہدہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں رواں سال جولائی میں طے پایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.