ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

یوکرین جنگ: آئس لینڈ، روس میں سفارتی سرگرمیاں معطل کرنے والا پہلا ملک

یورپی ملک آئس لینڈ یوکرین جنگ کے تناظر میں روس میں سفارتی سرگرمیاں معطل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو میں آئس لینڈ کے سفارت خانے نے کام روک دیا ہے۔

کینیڈا نے فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک یوکرین کی فوجی اور مالی معاونت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ آئس لینڈ کے روس مخالف اقدامات کا لازمی ردعمل آئے گا۔

آئس لینڈ پہلا ملک ہے جس نے روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کے بعد روس میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.