یوکرین اور روس کے درمیان اب تک سب سے بڑی تعداد میں قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے روس اور یوکرین کے درمیان 450 سے زائد قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس کی قید سے 230 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جن میں مسلح افواج اور سرحدی محافظوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدلے میں یوکرین نے 248 روسیوں کو رہا کیا تھا، گزشتہ اگست کے بعد قیدیوں کا یہ پہلا بڑا تبادلہ ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمارے لوگ گھر آ گئے ہیں، آج ہم روس کی قید سے 200 سے زیادہ فوجیوں اور شہریوں کو واپس لائے ہیں۔
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات مشکل تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فروری 2022ء میں جنگ کے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک متعدد بار قیدیوں کا تبادلہ کر چکے ہیں۔
Comments are closed.