یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے، وہ عرب لیگ سربراہ اجلاس میں شرکت کےلیے کریں گے۔
جدہ میں عرب لیگ کا 32 واں سربراہی اجلاس شروع ہوگیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خصوصی طور پر شریک ہیں، انہوں نے اجلاس کے شرکاء کا استقبال کیا۔
عرب لیگ اجلاس میں شامی صدر بشارالاسد، اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم بھی شریک ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
وولودومیر زیلنسکی فرانس کے خصوصی طیارے میں پولینڈ سے سعودی عرب پہنچے۔
اس موقع پر زیلنسکی نے کہا کہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
Comments are closed.