یوٹیوب میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے صارفین کسی بھی ویڈیو کو زوم کر کے دیکھ سکیں گے۔
یوٹیوب کی موبائل ایپ میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے مگر یہ ابھی صرف پریمیئم سبسکرائبرز کو دستیاب ہے۔
پنچ ٹو زوم نامی فیچر میں پورٹریٹ یا فل اسکرین ویو میں بھی ویڈیو کو زوم کرنا ممکن ہو گا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کی آزمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی جس کے بعد امکان ہے کہ اسے زیادہ بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔
ایک ماہ کی آزمائش کے بعد صارفین کے فیڈ بیک کے مطابق فیچر میں تبدیلیاں کر کے اسے لانچ کیا جائے گا۔
Comments are closed.