گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آج رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا، یوٹیلیٹی اسٹور ہو یا دیگر اسٹورز جہاں چوری ہوئی جیل جانا ہوگا۔
کراچی میں علامہ اقبال کی 83 ویں برسی کے موقع پر گونر ہاؤس میں تصاویر کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے فلسفے بتانا ضروری ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کےپاس جو پراجیکٹ ہے اس پرکام شروع ہو چکا ہے، جس طرح کام ہونا چاہیے ویسا نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی اور سکھر کے دورے پر آرہے ہیں،کراچی میں گرین لائن پر کام ہورہا ہے، چنگچی اور پرانی خستہ حال بسوں کا نظام ختم ہوگا۔
Comments are closed.