بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیلیٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین شوگر ملز سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

یوٹیلیٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین شوگر ملز سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔

حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی گئی، جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی سب سے کم بولی دی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی 78 روپے 98 پیسے فی کلو خریدی۔

حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ٹرانسپورٹ و دیگر چارجز کے بعد چینی 83 روپے فی کلو میں پڑے گی۔

حکام نے مزید کہا کہ چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت بھی 5 روپے کم تک دی گئی، عوام کو چینی سبسڈی کے تحت 70 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.