جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یوم یکجہتی کشمیر، ملک کے مختلف شہروں میں یکجہتی واک کا انعقاد

آج 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پشاور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے گورنر ہاؤس تک کشمیر یکجہتی واک کی جائے گی، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان واک کی قیادت کریں گے۔

کشمیر یکجہتی واک میں آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی اور سرکاری افسران بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ اسکولوں کے بچے بھی یوم یکجہتی واک میں شریک ہیں۔

لاہور میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پنجاب حکومت کی مرکزی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تقریب سے خطاب کریں گے۔

کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کےسلسلے میں مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر ہوگی، تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء، مشیر اور دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔

کوئٹہ میں آج میٹروپولیٹنن کارپوریشن سےبھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی جائےگی۔

اس کے علاوہ قومی تقریبات کمیٹی کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منگلا پل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستانی اور کشمیری عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی۔

میرپور میں 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.