آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یومِ یک جہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بھارتی وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا سرغنہ نریندر مودی 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام آج کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گرد نریندر مودی مت بھولے کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
Comments are closed.