جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

یوم تکریم شہدائے پاکستان آج منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے، جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر مرکزی تقریب ہوگی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف بھی یادگار شہداء پر خِراج عقیدت پیش کریں گے۔

پاکستان ایئرفورس، نیول ہیڈکوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر میں بھی شہداء کی یادگاروں پر تقریبات ہوں گی، پولیس کے متعدد شہداء یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اسلام آباد کی شاہراہ دستور اور صوبائی دارالحکومتوں میں شہداء یکجہتی واک ہوں گی، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی کسی کو بھی مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہداء ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمشہ رہیں گے، آج پوری قوم کے لیے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.