بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

یوم تکریم شہداء، ابھینندن کا طیارہ گرانے والے ونگ کمانڈرحسن صدیقی کا پیغام

بھارتی پائلٹ ابھینندن کا طیارہ مار گرانے والے پائلٹ ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان صرف خطہ ارض نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عزم کا نام ہے۔

’یوم تکریم شہداء پاکستان‘ پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں حسن صدیقی نے کہا کہ اس نظریہ کی بقا کے لیے افواج پاکستان نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں، ہم نے اپنے شہیدوں کو اپنے سینوں میں زندہ رکھا ہوا ہے۔

ونگ کمانڈر حسن صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے شہیدوں کا قرض اتارنے کے لیے خود کو تیار رکھتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کا وقار، اس کا عزم اور نظریہ پاکستان ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.