پاکستان کے قومی دن کے پُرمسرت موقع پر پاکستانی سفارت خانہ پراگ (چیک ری پبلک) میں بھی پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا پرچم لہرایا۔
تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
ان پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے اس دن کو ایک عہد ساز دن قرار دیتے ہوئے پاکستان کے گزرے حالات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس دوران قوم کو حاصل ہونے والی بڑی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے اتحاد سے درپیش چیلنجز پر قابو پایا جائے گا۔
یہ قومی دن کیونکہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ بھی تھا اس لیے شرکا کی جانب سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Comments are closed.