جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

شمالی کوریا کا جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے نئے ڈرون کا تجربہ

شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے نئے ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے میڈیا کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ نئے ڈرون کو سونامی کا نام دیا گیا ہے جس نے مشرقی ساحل کے قریب ایک غیر جوہری پےلوڈ کو دھماکے سے اڑایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیا ڈرون کسی بھی ساحل اور بندرگاہ پر تعینات کیا جا سکتا ہے، ڈرون سسٹم کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہر پیدا کر کے تباہ کرنا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے دعووں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.