جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کیساتھ اگلا قدم اٹھا سکیں گے: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی تعاون یقینی بنانا ہے، ان مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھا سکیں گے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سست شرحِ نمو اور بلند افراطِ زر جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو بڑی مالیاتی ضروریات جیسے چیلنجز کا سامنا بھی ہے، یہ سب چیلنجز پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے سامنے آئے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان نے آئی ایم ایف کی آخری شرط کمرشل بینکوں سے براہ راست قرض نہ لینے کی مانی ہے

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 9 واں جائزہ مکمل کرنے کے لیے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام میں بات چیت جاری ہے، پاکستانی حکام نے فیصلہ کن اقدامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بریفنگ میں مزید بتایا ہے کہ یہ فیصلہ کن اقدامات پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ہیں۔

آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونی شراکت داروں کی بر وقت مالی امداد جائزے کی کامیابی یقینی بنانےمیں اہم ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.