منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

یومِ عاشور کی سیکیورٹی کا خود جائزہ لوں گا، آئی جی سندھ

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ یومِ عاشور کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ خود لوں گا۔

یومِ عاشور کی سیکیورٹی سے متعلق انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی مانیٹرنگ کا مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے جائزہ لوں گا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے یومِ عاشور پر کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق پولیس ہمہ وقت مستعد اور تیار ہے۔ بلند عمارتوں پر تعینات اسنائپرز اور کمانڈوز چوکنا رہیں گے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوسوں میں شامل گاڑیوں سے متعلق ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ مرکزی جلوس اور مجالس کے شرکاء کی فزیکل سرچنگ کو منتظمین کے تعاون سے یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے سندھ میں داخل ہونے والے راستوں پر چیکنگ اور ناکہ بندی کو مزید سخت کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.