homemade hookup the hookup game download hookup agency in singapore hookup Stafford CT instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ آزادی پر سیاست پر ریاست کو فوقیت دیں، شجاعت حسین

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ 14 اگست کا تقاضا ہے کہ ہم انا اور تکبر چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو فوقیت دیں۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک کی معیشت اسی وقت درست ہو گی جب ہم ثابت قدم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے فوج کا بہت بڑا کردار ہے، ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سے گریز کریں۔

جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اہل سیاست، اہل صحافت سمیت پوری قوم کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہنےکی ضرورت ہے جو ذاتی فائدہ اٹھانے کے لیے منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں، بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.