ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرڈاکول نے شاعرِ مشرق، ڈاکٹر علّامہ محمد اقبال کی 145 ویں سالگرہ کے دن ان سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔
احسان مصطفیٰ یرڈاکول کو پاکستان کا سچا اور مخلص دوست سمجھا جاتا ہے کیونکہ اُنہوں نے پاکستان میں بطور ترک سفیر تعیناتی کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کی تھی۔
ترک سفیر نے کچھ عرصہ پہلے ہی اپنے سفارتی عہدے کی مدت مکمل ہونے پر پاکستان چھوڑا ہے۔
مصطفیٰ یرڈاکول نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کی ترکی میں موجود اعزازی قبر کی تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اعزازی قبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مشرق کے عظیم شاعر کی یہ قبر قونیہ میں موجود ہے‘۔
واضح رہے کہ شاعرِ مشرق سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے ترکیہ کے شہر قونیہ میں ترک حکومت کی جانب سے 1965ء میں مولانا رومی کے مقبرے میں علامہ اقبال کی ایک اعزازی قبر بنائی گئی تھی۔
Comments are closed.