بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا سیکرٹری سینیٹ سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسترد ووٹوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے  معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم نے سینیٹ سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال نے سیکریٹری سینیٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست کے باوجود متعلقہ ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.