بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی کی جیت پر سندھ اسمبلی میں پی پی کارکنان کا جشن، ویڈیو وائرل

سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر سندھ اسمبلی میں پی پی کارکنان نے جشن منایا، نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ اسمبلی میں موجود پی پی کارکنان یوسف رضا گیلانی کی فتح پر جشن مناتے ہوئے تالیاں بجا رہے ہیں اور نعرے بازی پر کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں پی پی کارکنان  نے یہ نعرے لگائے:

ایک زرداری سب پہ بھاری

اس کے علاوہ پی پی کارکنان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں نعرے لگاتے ہیں ’نعرۂ بھٹو، جئے بھٹو۔‘ 

اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے جبکہ جنرل نشست پر کل 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

اسلام آباد کی 2، خیبر پختون خوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر سینیٹرز منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو حکومتی اتحاد کے 9 اضافی ووٹ پڑے، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے سینیٹ نشست پر آنے والے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.