اسلام آباد:باپ امیدوار، بیٹا خریدار،پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدار سابق وزیاعظم یوسف رضا گیلانی کیلئےسینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے۔ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے تھے۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔
ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے کمال ڈھٹائی سے ووٹ کی خریدوفروخت کر رہے ہیں۔ #ہار_چور_ووٹ_چور pic.twitter.com/2wR68dWQCY
— PTI (@PTIofficial) March 2, 2021
وزیر اعظم عمران خان کے معاون شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدتے ہوئے وڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا الیکشن لڑنے کا۔انہیں فوری طور پر انتخاب سے الگ ہو جانا چاہئیے۔ایسا چور خاندان جس میں بڑوں سے لے کر بچے تک چوری کرنے میں ماہرہیں۔
Comments are closed.