یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اپنے اسلحہ ذخائر سے یوکرین کیلئے مشترکہ طور پر دو ارب یورو کے اسلحہ خریداری منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔
برسلز میں ہونے والے اجلاس میں وزرا نے رواں ہفتے ہونے والی سمٹ کیلئے ایک کثیرالجہتی اقدام پر اتفاق کیا جس کی منظوری سمٹ میں لی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت یوکرین کو اگلے ایک سال تک 10 لاکھ گولے فراہم کیے جائیں گے۔
یوکرین نے شکایت کی تھی کہ اس کی فوج کو گولہ بارود احتیاط سے چلانا پڑ رہا ہے۔
یوکرین نے یورپی یونین کو آگاہ کیا تھا کہ اسے ہر مہینے ساڑھے 3 لاکھ گولوں کی ضرورت ہے۔
منصوبے کے پہلے حصے کے مطابق یورپی ممالک کے ذخائر سے ہی ایک ارب یورو کے ہتھیار خرید کر یوکرین کو دیے جائیں گے۔
دوسرے حصے میں ایک ارب یورو کی لاگت سے یورپی دفاعی فرمز نئے گولے تیار کریں گی۔
Comments are closed.