بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان

یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 10 لاکھ یورو کی نئی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ ‘ ہم پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 1 ملین یورو برائے انسانی امداد جاری کر رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سیلاب نے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین انتہائی کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے ‘ ۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے گذشتہ سال بھی پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے انسانی بنیادوں پر 16.5 ملین یورو فراہم کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.