پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

یورپی یونین پاکستان کو سبز اور جامع معاشی نمو کیلیے پونے نو کروڑ یورو فراہم کرے گا

یورپی یونین پاکستان کو 8 کروڑ 70 لاکھ یورو فراہم کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور اسلام آباد سے جاری شدہ جاری اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین یہ رقم پاکستان میں سبز اور جامع معاشی نمو کیلئے بطور تعاون فراہم کرے گی۔ 

سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں متعین سفیر یورپی یونین نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان پر توجہ ہوگی۔ پروگرام کے تحت صاف توانائی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق پروگرام کے تحت ہنرمند افرادی قوت کی دستیابی میں اضافہ کیا جائے گا۔ پروگرام سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں یورپی یونین کی مدد کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.