پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

جنیوا کانفرنس: پاکستان کے لیے 10 ارب57 کروڑ ڈالرز کی امداد کے اعلانات

جنیوا: اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر  کااور  عالمی بینک نے 2ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

 یورپی یونین نے 93 ملین ڈالر، جرمنی نے 88 ملین ڈالر، چین نے 100 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر، عالمی بینک نے دو ارب ڈالر، ایشین ڈیوپلمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے 1.5 ارب ڈالر، جاپان نے 77 ملین ڈالر، یو ایس ایڈ نے 100 ملین ڈالر، فرانس نے 345 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا، مجموعی طور پر امداد کی یہ رقم 8 ارب 57 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر جنیوا میں ہیں جہاں فرانس کی جانب سے پہلے ہی ایک کروڑ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

You might also like

Comments are closed.