بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپی یونین میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی، یورپی شماریاتی ادارہ

یورپی یونین میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی ہے۔ یہ بات یورپی یونین کے شماریاتی ادارے ‘یورواسٹیٹ’ نے یونین کے اندر مہنگائی کے حوالے سے اپنے تازہ اعداد و شمار میں بتائی۔

یورواسٹیٹ کے مطابق یونین میں مہنگائی کی شرح جولائی کے مہینے میں 8.9 فیصد ہوگئی ہے۔ جبکہ گذشتہ ماہ (جون 2022) میں یہ شرح 8.6 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں سب سے بڑا اضافہ توانائی کی قیمتوں میں ہوا ہے۔ اس کے بعد خوراک اور دیگر اشیاء آتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.