بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی جریدے نے فارن فنڈنگ کا پول کھول دیا، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوچکا عمران خان صادق اور نہ ہی امین رہا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی اسٹوری پر حافظ حمد اللّٰہ نے ردعمل دیا اور کہا کہ برطانوی جریدے نے فارن فنڈنگ کا پول کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی اسٹوری سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ فارن فنڈنگ ہوئی، پوچھتے ہیں عمران نیازی نے یہ سارا معاملہ کیوں چھپایا؟

حافظ حمد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ بیرونی ممالک کی کن شخصیات اور کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو کن مقاصدکے لیے اربوں کے فنڈ دیے؟

برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اُن کا سوال تھا کہ خفیہ اکاؤنٹس میں سیکڑوں غیر ملکی کمپنیوں سے پیسہ لینے کی نوبت کیوں آئی؟ قوم پوچھتی ہے لاڈلے کو مزید کب تک رعایت ملے گی؟

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صدقہ، خیرات، زکوٰۃ اور فلاحی سرگرمیوں کے نام پر جمع رقم اپنی گندی جھوٹی سیاست پر اڑا دی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے درست کہا کہ عمران نیازی تمام برائیوں کی جڑ ہے، ثابت ہوا کہ یہ شخص اب نہ صادق رہا نہ امین رہا، یہ جھوٹوں کا سرغنہ ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پر زور مطالبہ ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ فی الفور سنادیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.