بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپی یونین: آئندہ ماہ برسلز میں مسئلہ شام پر کانفرنس منقعد ہوگی

یورپی یونین 29 اور 30 مارچ کو شام کے مسئلے پر برسلز کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ شام اور خطے کے مستقبل کی حمایت  کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ 5 ویں کانفرنس ہے۔ جو عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب آن لائن منعقد کی جائے گی۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے اعلامیے کے مطابق آنے والے 15 مارچ کے دن تک شام میں تنازع کو 10 سال ہو جائیں گے۔ یہ تنازع آج بھی جاری ہے اور شام اور خطے کے حالات آج بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

عالمی وباء اور اس کے نتیجے میں سارے خطے کے ممالک کے معاشی بگاڑ نے پڑوسی ممالک میں موجود شامی پناہ گزینوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شام کیلئے برسلز میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس عالمی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی نمائندے کی شام میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کی کوشش کیلئے حمایت کا اظہار ہے۔

یہ کانفرنس شام کے عوام اور انہیں پناہ فراہم کرنے والے ممالک کیلئے ضروری مالی امداد کی فراہمی کو متحرک کرنے کی خدمت بھی انجام دے گی۔

کانفرنس کے ایجنڈے کے مطابق 29 مارچ کو ڈے آف ڈائیلاگ ہوگا۔ جہاں شام کی سول سوسائٹی، شامیوں کو پناہ فراہم کرنے والے ممالک، یورپین یونین اور اقوام متحدہ گفتگو کریں گے۔ جبکہ 30 مارچ کو وزارتی اجلاس منعقد ہوگا۔

اس کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہونے والے مختلف اجلاس کانفرنس کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل ہی شروع ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.