یورپین یونین میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے صحت کی نئی اتھارٹی بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان یورپین کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یورپین یونین میں آئندہ آنے والے وبائی امراض سے نپٹنے کی بہتر تیاری کی غرض سے EU Health Emergency Preparedness and Response Authority ( HERA) قائم کی جارہی ہے۔ یہ اتھارٹی اس حوالے سے متوقع خطرے اور اس کے جواب کی نشاندہی کرے گی۔
اس اتھارٹی کے قیام کا اعلان یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین اور ان فارماسوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے یورپین کمیشن کے ساتھ ایڈوانس خریداری کے معاہدے کر رکھے ہیں۔
ان کمپنیوں میں BioNTech/Pfizer, Moderna, AstraZeneca, Johnson & Johnson, Curevac اور Sanofi شامل تھیں۔
اس گفتگو میں COVID-19 اور اس سے ملحقہ وبائوں کے لیے ادویات پر کام، اس کی فوری تیاری اور ان ویکسین کی اداروں سے فوری ریگولیٹری اجازت پر غور کیا گیا۔
ای یو اعلامیے کے مطابق اس اتھارٹی کی فعالیت کے لیے یورپین بائیو – ڈیفینس پریپیرڈنیس نامی ایک پائیلٹ پراجیکٹ پہلے ہی شروع کرنے کیا جاچکا ہے۔ جس میں ویکسین کی تیاری کے لیے طویل اور قلیل مدتی طریقے اختیار کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اس اتھارٹی کے قیام پر گفتگو کی وجہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی وہ تنقید بنی ہے، جس میں اس نے یورپ پر ویکسین کو دوسروں کو فراہم کرنے میں رکاوٹ ڈالنے اور صرف اپنے شہریوں تک محدود کرنے کی کوششوں پر تنقید کی تھی۔
Comments are closed.