یورپین یونین کے ممبر ممالک کے درمیان کابل میں موجودگی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مشاورت یورپین یونین کے خارجہ امور کے وزراء کے سلوانیہ میں منعقد ہونے والے اجلاس سے ہی جاری ہے۔ لیکن اس کیلئے یونین کو مناسب وقت کا انتظار ہے۔
یہ بات یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس (EEAS) کے لیڈ ترجمان پیٹر اسٹانو کی جانب سے پریس بریفنگ کے دوران سامنے آئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار اگر حالات اجازت دیں تو ہم زمین پر یورپین یونین کی ممکنہ موجودگی کو مربوط بنانے کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کابل میں اس وقت کیونکہ عبوری حکومت کی تشکیل کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن جیسے ہی مناسب حالات میسر آئیں گے ہم وہاں زمین پر موجود ہونے کی کوشش کریں گے۔
تاہم اسی گفتگو میں ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہاں (کابل میں) حالات اس وقت موجود نہیں۔ لیکن یورپین یونین کی کابل میں موجودگی کس شکل میں ہو، اس حوالے سے ممبر ممالک میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.