یوئیفا چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بارسلونا کی ٹیمیں شکست کھا گئیں، جبکہ چیلسی اور یووینٹس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے گول تو کیا لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے، ینگ بوائز نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
میچ کے پہلے ہاف میں کرسٹیانو رونالڈو نے 13ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن ینگ بوائز کی جانب سے ماؤمی گمیلیو نے 66 ویں منٹ میں اسکور برابر کردیا۔
یونائیٹڈ کی ٹیم نے کئی مواقع ضائع کیے، ینگ بوائز کلب کی جانب سے آخری لمحات میں تھیوسن نے گول کرکے میچ دو ایک سے جیت لیا۔
ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے بارسلونا کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کردیا، جرمن سائیڈ کی جانب سے لیوانڈوسکی نے دو جبکہ تھامس مولر نے ایک گول کیا۔
یووینٹس نے مالمو کےخلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی، یووینٹس کی جانب سے سینڈرو، ڈیبالا اور موراٹا نے گول کیے، چیلسی نے زینٹ کو ایک صفر سے مات دے دی۔
Comments are closed.