امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یقینی بنانا ہو گا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔
جاری کیے گئے بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے کالعدم القاعدہ برِصغیر اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق کالعدم القاعدہ برِصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحییٰ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم القاعدہ برصغیر کے ریکروٹنگ محمد معروف اور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے قاری امجد بھی دہشت گرد قرار دیے گئے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکا میں ان چاروں دہشت گردوں کے اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔
قاری امجد صوبہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔
Comments are closed.