بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یاسین ملک کی سزا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سزا غیرمنصفانہ اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

قبل ازیں بھارتی عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت یاسین ملک کو قید کرسکتا ہے لیکن ان کے آزادی کے تصور کو کبھی قید نہیں کرسکتا۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

یاسین ملک کی سزا کے خلاف دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور کہا گیا کہ بھارتی ناظم الامور اپنی حکومت کو کہیں کہ یاسین ملک کو بےبنیاد الزامات سے بری کرے، یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.