ممتازحریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردیےجانے پر آج مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ وادی میں کاروبار بند رکھنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ مظاہروں کو روکنےکے لیے بڑی تعداد میں بھارتی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کشمیریوں کوگھرمیں رہنے پر مجبور کرنے کے لیے بھارتی فوج نے گشت بھی بڑھا دی ہے۔
مقبوضہ وادی کے بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔
بھارتی عدالت میں یاسین ملک کی سزا سنانے کی سماعت 25 مئی کو یعنی آج ہوگی۔
Comments are closed.