وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 1961 کے بعد اب سب سے گرم مہینوں کا سامنا کیا ہے، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
شیری رحمٰن کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کے حوالے سے نیشنل ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور وزارت فوڈ اینڈ سیکیورٹی سے آب پاشی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ صورتحال میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ڈیٹا دستیاب نہیں، صوبائی حکومتیں کنٹرول رومز کو ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد اور مویشیوں کا ڈیٹا فراہم کریں گی۔
Comments are closed.