وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے سفر پر 98 کروڑ کے اخراجات اور توشہ خانہ کے 120 تحفوں کا قانون کے مطابق حساب لیا جائے گا۔
خورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ بلاول نواز ملاقات میں نئے انتخابات کی بھی بات ہوئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے ایوانِ وزیراعظم تک کے سفر پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے موجودہ حکومت نے اعداد و شمار جاری کردیے۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
ان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔
دستاویزات کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔
ان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے
Comments are closed.