پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی مہم کے باعث شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء کی فیملیز اور افواج پاکستان کی صفوں میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم جوئی کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہیں۔
Comments are closed.