بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی سے مولانا حنیف جالندھری کی ملاقات، نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامے کی شق شامل کرنے کی تعریف

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے سیکریٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ مولانا حنیف جالندھری نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران مولانا حنیف جالندھری نے نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف کی شق شامل کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نکاح رجسٹرار کو ختمِ نبوت کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لیے ہدایات دے دی ہیں۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نکاح سے پہلے شبہات دور کرنے کیلئے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ بہت ضروری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نئےفارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

پرویز الہٰی  نے یہ بھی کہا ہے کہ یومِ عاشور پر مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے علماء کے کردار کے معترف ہیں، علماء کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.