بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہر بانو قریشی کی والد کے ہمراہ الیکشن آفس آمد

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی امیدوار مہربانو قریشی الیکشن آفس پہنچیں۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر صاحبزادی مہربانو قریشی کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر (ڈی آر او) نے اس حوالے سے بتایا کہ مہربانو قریشی کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے بلایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار مہربانو قریشی کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔

این اے 157 کی نشست پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر اب پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.