ایلکس ہیلز کے بعد مزید تین انگلش کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ترجیح دینے کا عندیہ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیام ڈاؤسن، جیمز وینس اور سیم بلنگز نیشنل ڈیوٹی کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
تینوں کھلاڑی بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ جینز وینس کراچی کنگز، لیام ڈاؤسن اور سیم بلنگز لاہور قلندرز میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایلکس ہیلز پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
ہیلز یو اے ای میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے بعد کچھ روز آرام کر کے اسلام آباد یونائٹیڈ جوائن کریں گے۔
Comments are closed.