جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن رجسٹریشن رکنے پرPMA کی تشویش

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ رکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر موبائیل ویکسی نیشن کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ تمام عمر کے لوگوں کی فوری ویکسین ان کا شناختی کارڈ دیکھ کر کی جائے، معذور ،بیمار اور معمر افراد کی گھروں پر ویکسین کی سہولت مہیاء کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن بند کردی ہے ترجیح بنیادوں پر ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسین کی جائے، حکومت ویکسی نیشن کا عمل آسان اور تیز کرائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.